پاکستان
25 جنوری ، 2013

پشاور پولیس کی کارروائی، پہاڑی پورہ تھانہ کی حدود سے بھاری اسلحہ برآمد

پشاور پولیس کی کارروائی، پہاڑی پورہ تھانہ کی حدود سے بھاری اسلحہ برآمد

پشاور … پشاور میں عید میلادالنبی کے موقع پر اندرون شہر سیل کردیاگیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ عیدمیلا د النبی کے موقع پر پشاور پولیس نے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیاہے۔ جس کے تحت تیرہ سو سو پولیس اہلکار اندرون شہر سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ پشاور میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی جلوس آج بعد از نماز عشاء میلاد چوک رام پورہ گیٹ میلاد چوک سے برآمد ہوگا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قصہ خوانی بازاررات گئے اختتام پذیر ہو گا۔ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر اندرون شہر سیل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہاڑی پورہ تھانہ کی حدود سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ گودام سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 100 ریپیٹر زاور 20 ہزار کارتوس شامل ہے۔پولیس نے ایک ملزم نور محمد کو گرفتار کرلیاہے۔ جس کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق یہ اسلحہ دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جاسکتا تھا

مزید خبریں :