کھیل
Time 23 فروری ، 2024

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 46 رنز سے ہرا دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 46 رنز سے  ہراکر 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں تین وکٹ کے نقصان پر 224 رنزبنائے تھے۔

بھارتی بلائنڈ کی جانب سے سنیل رمیش 86رنز بناکر نمایاں رہے، وینکی ٹیشورا راؤ 56رنز اسکورکیے۔

پاکستان بلائنڈ کی جانب سے محمد سلمان نے ایک وکٹ لی۔

جواب میں گرین شرٹس مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹ پر 178 رنزبناسکی،محمد سلمان 58، بدر منیر 30 اور نثار علی نے 25 رنز بنائے۔

بھارت نے 46 رنزسے جیت کےساتھ سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ۔

بھارت کے سنیل رمیش عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرارپائے۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ اتوار کو ہوگا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے مہمان خصوصی دبئی میں موجود پاکستانی قونصیلٹ جنرل حسین محمد تھے۔

قونصیلٹ جنرل حسین محمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بھارتی ٹیم اچھا کھیلی جس سے اسے کامیابی ملی اتوار کو فائنل میچ جیتیں گے۔

انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان اس طرح کی اسپورٹس کی سرگرمیاں ہونی چاہئیں۔

مزید خبریں :