26 فروری ، 2012
ایبٹ آباد…ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کو گرانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیاہے۔بلال ٹاوٴن میں واقع اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کو گرانے کا کام گزشتہ رات شروع کیا گیاتھا،ذرائع کے مطابق 90فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔اس وقت بھی بلال ٹاوٴن جانے والے تمام راستے بند ہیں۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول روڈ پر پولیس تعنیات کردی گئی ہے۔اہل علاقہ کے علاوہ کسی کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔مقامی انتظامیہ اسامہ کے گھر کو گرائے جانے کے حوالے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کررہی ہے۔