25 جنوری ، 2013
پشاور…وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ دھرتی پر امن کیلئے جو بھی حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کرانا چاہے گا ہمیں منظور ہوگا، جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کہتے ہیں کہ مذکراتی ٹیم کیلئے مشاورت بیس روز میں مکمل کر لی جائے گی، مردان میں باچا خان اورولی خان کی برسی کی تقریب میں میڈ یا سے گفت گو کر تے ہوئے بشیر بلور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر طالبان سے مذاکرات کرنے جائیں تو اْن کے ساتھ مزیددو تین افراد بھی جائیں جبکہ سوات میں برسی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے کھلے عام دعوت دی ہے کیونکہ دیرپا امن کے قیام کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے طالبان کو رہا نہیں کیا بلکہ پاک افغان حکومتوں کے مابین قیدیوں کا تبادلہ ہواہے ۔