25 جنوری ، 2013
لاہور… پاک فوج کا 271 جوانوں پر مشتمل دستہ کانگو میں امن مشن کے تحت ایک سال تک ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچ گیا ۔ایئرپورٹ پر فوجی دستے کا استقبال بریگیڈیئر ہمایوں ظفر نے کیا ، فوجی دستہ افریقی ملک کانگو میں قیام امن کے حصول کیلئے پاک فوج کا دستے گزشتہ پانچ سالوں سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،فوجی دستے نے خونریزی کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے لاکھوں خاندانوں کے تحفظ اور دوبارہ آبادکاری میں مدد فراہم کی۔