25 جنوری ، 2013
کراچی … ایک امریکی اخبار کے مطابق پچھلے سال موسمِ گرما میں ایک امریکی عہدے دار نے جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ کالعدم لشکرِ طیبہ کے گرفتار رہنما ذکی الرحمان لکھوی جیل سے بھی موبائل فون کے ذریعے آپریٹ کر رہے ہیں۔ ویب سائٹ پرو پبلکا کے مطابق اسے یہ بات امریکی حکومت کے ایک میمو سے معلوم ہوئی۔ اس معاملے پر ایک امریکی عہدے دار نے جنرل کیانی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کو اس بات کی ہدایت کر دی گئی ہے کہ جیل میں لکھوی کی بیرونی دنیا تک رسائی پر نظر رکھی جائے۔ لیکن ویب سائٹ کے مطابق یہ مطالبہ مسترد کر دیا کہ ذکی الرحمان لکھوی سے ان کا موبائل فون لے لیا جائے۔