25 جنوری ، 2013
کراچی … محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے 7 شہروں میں لگائی گئی ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق کراچی، حیدر آباد اور میرپور خاص سمیت سندھ کے 7 شہروں میں عید میلاد النبی پر سیکیورٹی خدشات کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ کے 4 شہروں میں بند کی گئی موبائل فون سروس بھی بحال ہوگئی ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔