پاکستان
25 جنوری ، 2013

کوئٹہ : سریاب میں ریلوے ٹریک پر نصب بم برآمد

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلوے ٹریک پر نصب بم برآمد ہوا ہے،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے مینگل آباد میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک سے آٹھ کلو وزنی بم نصب کررکھا تھا۔ریلوے گینگ مین کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کرریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اس وقت کوئٹہ سے اندرون ملک جانے اور انے والی کوئٹہ ٹرینیں نہیں تھیں۔

مزید خبریں :