25 جنوری ، 2013
اسلام آباد…عسکری ذرائع کے مطابق اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹربریگیڈیئرفہیم کاتبادلہ کردیا گیا ہے،ان ذرائع کے مطابق بریگیڈیئرفہیم کاتبادلہ معمول کی کارروائی ہے،ان کاتبادلہ ایک سال پہلے ہوناتھالیکن سپریم کورٹ کی ہدایت پرروکاگیاتھا،اب بریگیڈیئرفہیم اپنی نئی تقرری تک کام کرتے رہیں گے،واضح رہے کہ بریگیڈیئرفہیم نے ایفیڈرین کیس میں تفتیش کی نگرانی کی تھی اور اسکے نتیجے میں بعض اہم حقائق سامنے آئے تھے۔