پاکستان
25 جنوری ، 2013

شمالی علاقوں میں شدید سردی برقرار،استور ،اسکردو سردترین مقام

شمالی علاقوں میں شدید سردی برقرار،استور ،اسکردو سردترین مقام

کراچی …ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، شمالی علاقوں میں سخت سردی کی شدت برقرار ہے ،ا سکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ چند روز تک شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت کہر پڑنے کا امکان بھی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ سردی استور اورا سکردو میں پڑی، جہاں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری تک گرگیا۔ پارہ چنار اور ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10،کالام منفی9، گوپس منفی8 اور قلات میں منفی6 ڈگری رہا۔ گلگت میں درجہ حرارت منفی5 کوئٹہ میں منفی2 مری صفر،اسلام آباد 1 لاہور میں 2 ڈگری رہا،جبکہ پشاور ،مظفرآباد 3 ملتان، فیصل آباد 5 کراچی 10 اور حیدرآباد میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری رکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :