پاکستان
25 جنوری ، 2013

عوام کی خدمت میرا مشن ہے، شہباز شریف

 عوام کی خدمت میرا مشن ہے، شہباز شریف

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ان کا مشن ہے، دو ارب پچاس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے طلباء میں دو لاکھ سے زائد سولر لیمپس مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ لاہور میں مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران نے طلبا کے لیے حصولِ تعلیم کو مشکل بنادیا۔ لوڈشیڈنگ کے باعث زراعت، صنعت، تجارت، تعلیم اوردیگر سماجی شعبے بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹرو بس پراجیکٹ کو عام آدمی بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بسیں چلیں تو ناقدین خود بخود خاموش ہو جائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ خود کو اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جوابدہ سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں :