پاکستان
25 جنوری ، 2013

ملک بچانے کے لئے مقام مصطفیٰ کے تحفظ کی ضرورت ہے،شاہ تراب

کراچی …جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ ملک اور ریاست کو بچانے کے لئے کسی انقلاب کی نہیں بلکہ نفاذ نظام مصطفیٰ اور مقام مصطفیٰ کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جماعت اہلسنت پاکستان کے تحت نشتر پارک کراچی میں ہونے والے جلسے سے خطاب میں کہی۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی دین سے دوری اور غلط ترجیحات نے ملک کو اس دو راہے پر لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلاد کا جلوس 70 کی دہائی سے نکالا جا رہا ہے اور اسے روکنے کی جتنی بھی کوششیں ہوئیں اس میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ اس موقع پر خطاب میں علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ پاکستان سنیوں نے بنایا تھا اور وہی اسے بچائیں گیاور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔جلسے سے حاجی حنیف طیب، شاہ سراج الحق سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ جلسے میں قرارداد کے ذریعے سانحہ نشتر پارک کے ذمہ داروں کی عدم گرفتاری کی مذمت کی گئی۔

مزید خبریں :