پاکستان
26 فروری ، 2012

گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں دھوپ نکلنے سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت برقرار ہے تاہم لوگ اپنی مدد آپ کے تحت برف ہٹا کر بالائی علاقوں کا رابطہ بحال کرنے میں مصروف ہیں، آزادکشمیر اور مری سمیت مالاکنڈ ،ہزارہ اور کوہاٹ ڈویژنز کے اکثر مقامات پر مطلع ابرآلود ہے جبکہ بعض علاقوں میں دھوپ نکلنے سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے، شمالی بلوچستان کے تمام علاقے بدستور خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ بعض علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

مزید خبریں :