25 جنوری ، 2013
مردان … مردان میں صنعت کار کے گھر کے باہر نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چوکیدار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق صوابی روڈ پر واقع گورنر خیبر پختونوا کے قریبی رشتے دا ر صنعت کار حاجی سمیع الرحمان کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا،جس کے پھٹنے سے سیکیورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق چوکیدار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ، جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانا پار ہوتی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔