Time 25 فروری ، 2024
دنیا

برطانیہ میں پہلی بار ارکان پارلیمنٹ کو باڈی گارڈز فراہم کیے جانے لگے

اسرائیل حماس جنگ کے تناظرمیں برطانیہ میں انتہا پسندی کا خدشہ بڑھ گیا— فوٹو:فائل
اسرائیل حماس جنگ کے تناظرمیں برطانیہ میں انتہا پسندی کا خدشہ بڑھ گیا— فوٹو:فائل

اسرائیل حماس جنگ کے تناظرمیں برطانیہ میں انتہا پسندی کا خدشہ بڑھ گیا اور پہلی بار ارکان پارلیمنٹ کو باڈی گارڈز فراہم کیے جانے لگے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تین خواتین ارکان پارلیمنٹ کو گارڈز، گاڑیاں اور ڈرائیور مہیا کردیے گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی انتہا پسندی کے پیش نظر کیا گیا۔ 

گارڈز کے اخراجات پارلیمنٹ کے فنڈز سے ادا ہونگے۔

برمنگھم سے لیبر رکن پارلیمنٹ پریت گل کے مطابق جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا معمول بن گیا ہے، غزہ تنازع کے بعد بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، یہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔

وزیراعظم رشی سونک نے بھی سیاست میں بڑھتی نفرت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹوری ایم پی لی اینڈرسن کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر پارٹی سے معطل کیا گیا ہے۔ لی اینڈرسن نے کہا تھا کہ صادق خان کے ذریعے لندن پر مسلمانوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ 

مزید خبریں :