Time 26 فروری ، 2024
جرائم

لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانیوالےگینگ کا سرغنہ ملتان سے گرفتار

ملزم نےاٹلی بھجوانےکے24 لاکھ روپےلیے لیکن متاثرین کولیبیا بھیج دیا،متاثرین کو چند ماہ قبل لیبیا میں یرغمال بناکر رکھاگیا: ایف آئی ترجمان/فوٹوفائک
 ملزم نےاٹلی بھجوانےکے24 لاکھ روپےلیے لیکن متاثرین کولیبیا بھیج دیا،متاثرین کو چند ماہ قبل لیبیا میں یرغمال بناکر رکھاگیا: ایف آئی ترجمان/فوٹوفائک

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے لیبیا میں شہریوں کو  یرغمال بنانے والےگینگ کے سرغنہ  کو ملتان سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم عثمان عمر فاروق کو ملتان سے گرفتارکیا گیا، ملزم نے ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرین کوبیرون ملک بھجوانےکیلئےلاکھوں روپے ہتھیائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے اٹلی بھجوانےکے 24 لاکھ روپے لیے لیکن متاثرین کو لیبیا بھیج  دیا، متاثرین کو چند ماہ قبل لیبیا میں یرغمال بناکر  رکھاگیا، شکایت کنندہ نے ملزمان کو مزید 27 لاکھ 68 ہزار روپے بطور تاوان دیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ملزم متاثرین کی بازیابی کے لیے مزید فی کس 25 لاکھ روپےکا مطالبہ کر رہاتھا، ملزم دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرین کو لیبیا میں قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

مزید خبریں :