پاکستان
26 جنوری ، 2013

اسکردو: ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی ضلعی انتظامیہ کو وارننگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت

اسکردو: ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی ضلعی انتظامیہ کو وارننگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت

اسکردو…اسکردو میں دریائے برالدومیں نئی جھیل بن جانے کے بعدایڈیشنل چیف سیکریٹری نے ضلعی انتظامیہ کو وارننگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کردی، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو کل متاثرہ مقام پرجانے کاحکم دے دیا گیا۔ اسکردو کے سب ڈویژن شگر کے نواحی علاقے ”ہوتو“ کے مقام پر دریائے برالدو میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات مٹی کا تودہ گرا تھا۔ ساڑھے تین سو فٹ بلند اور 800 فٹ چوڑا مٹی کا تودہ گرنے کے باعث دریا کا بہاوٴ رکا ہوا ہے اور اب تک پانی کی سطح 40 فٹ سے زائد بلند ہو چکی ہے اور پانی چار کلو میٹر تک پھیل گیا ہے، جس سے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کیلئے جانے والی سڑک بھی بند ہوگئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاوٴں ہوتو میں 500کینال اراضی اور سیکڑوں درخت تباہ ہوچکے ہیں۔ متاثرہ پہاڑوں میں دھماکوں کی آواز سے مقامی افراد خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

مزید خبریں :