پاکستان
26 جنوری ، 2013

ملک بھر میں خشک سردی کی لہر برقرار

ملک بھر میں خشک سردی کی لہر برقرار

اسلام آباد…آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں سرد اور خشک موسم برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت آئندہ کچھ روز برقرار رہے گی ،آزاد کشمیر کی وادیاں ہوں یا گلگت بلتستان کے علاقے ، برف باری تو چند روز سے رُکی ہوئی ہے۔لیکن سردی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آرہی۔ رگوں میں خون جماتی سردی نے لوگوں کا گھر سے نکلنا دوبھر کررکھاہے۔ گلگت بلتستان میں جلانے کی لکڑی کی قیمت آسمان پر پہنچ چکی ہے۔ بعض علاقوں میں فی من لکڑی 500 سے 600 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔مالاکنڈ ،کوہستان، ہزارہ ڈویژن ، گلیات اور خیبر پختونخوا میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ بلوچستان میں خشک موسم سے بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔سندھ اور پنجاب میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔ جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت استور اور اسکردو میں منفی 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پاراچنار اور ہنزہ میں منفی 10، کالام میں منفی 09، گوپس میں منفی 8 اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :