26 جنوری ، 2013
لاہور…عیدمیلادالنبی ﷺکے مبارک موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک دن کے لئے کھولے جانے والے سی این جی اسٹیشزآج صبح 6 بجے ہی بند کر دیئے گئے ،وزارت پٹرولیم کے اعلان کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 12 ربیع الاول کو سی این جی کی فراہمی شروع ہو گئی تھی،لاہورمیں کل صبح 6 بجے سے آج صبح 6 بجے تک سی این جی سٹیشنز کھلے رہے،حکومتی اعلان کے باوجودبیشتر فلنگ سٹیشنز بند رہے اور جو کھلے تھے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، پریشان صارفین کا کہنا ہے کہ لوگ عید کی خوشیاں مناتے رہے جبکہ وہ وہ عید میلاد النبی پر بھی قطاروں میں لگے رہے، ایسی صورتحال سے تو بہتر تھا سی این جی کھولی ہی نہ جاتی۔