پاکستان
26 جنوری ، 2013

راجیش کھنہ، شرمیلا ٹیگور اور راہول ڈریوڈکیلئے پدم بھوشن اعزازکااعلان

راجیش کھنہ، شرمیلا ٹیگور اور راہول ڈریوڈکیلئے پدم بھوشن اعزازکااعلان

نئی دلی…بھارتی حکومت نے یوم جمہوریہ کے موقع پرآنجہانی اداکار راجیش کھنہ، اداکارہ راجیش کھنہ، شرمیلا ٹیگور اور راہول ڈریوڈکیلئے پدم بھوشن اعزازکااعلان
نئی دلی…بھارتی حکومت نے یوم جمہوریہ کے موقع پرآنجہانی اداکار راجیش کھنہ، اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور ٹیسٹ کرکٹر راہول ڈریوڈ کو پدم بھوشن کااعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری اعزازات کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے، 64ویں یوم جمہوریہ پرجن قومی اعزازات کا اعلان کیا گیا،ان میں ملک کے ممتازماہر طبیعات پروفیسر یشپال اور خلائی سائنسداں روڈم نرسمہاراوٴ کو دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ حکومت نے پدم کے مختلف درجات کے ایوارڈ حاصل کرنے والے جن 108 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے ان میں اداکارہ سری دیوی اور اداکار نانا پاٹیکرشامل ہیں۔عالمی شہرت یافتہ پینٹر ایس حیدر رضا کو پدم وبھوش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس سال چار لوگوں کو پدم وبھوشن، چوبیس کو پدم بھوشن اور اسّی کو پدم شری دیا جائے گا،ان میں چوبیس خواتین اور گیارہ غیر ملکی بھارتی نڑاد شہری ہیں۔اس سال کسی کو سب سے بڑا اعزاز’ بھارت رتن‘ نہیں دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :