26 جنوری ، 2013
کراچی …کراچی میں بلاول ہاوٴس اور اُس کے اطراف کی سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینرز تاحال مالکان کے حوالے نہیں کیے گئے جس سے ٹرانسپورٹروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بلاول ہاوٴس میں موجودگی کے دوران ایک تنظیم کے جانب سے دھرنا دیا گیا تھا اس دوران پولیس نے ٹرانسپورٹروں سے کنٹینرز لے کر سڑکیں بلاک کی تاہم دھرنا تو ختم ہو گیا اور گزشتہ 22 تاریخ ہو صدر پاکستان کراچی سے اسلام آباد بھی روانہ ہو گئے تاہم پولیس کی جانب سے کنٹینرز مالکان کو تاحال کنٹینرز واپس نہیں کئے جا سکے جبکہ مالکان کا کہنا ہے کے ایک کنٹینرز کا یومیہ کرایہ 6 ہزار روپئے کا نقصان مالکان کو ادا کرنا پڑ رہا ہے ۔