پاکستان
26 جنوری ، 2013

کراچی:تاجر رہنما محمدعرفان پر قاتلانہ حملے کیخلاف الیکٹرونکس مارکیٹ بند

کراچی:تاجر رہنما محمدعرفان پر قاتلانہ حملے کیخلاف الیکٹرونکس مارکیٹ بند

کراچی …افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے تاجر رہنماء محمد عرفان پر قاتلانہ حملے اور پولیس کی عدم دلچسپی کے خلاف آج شہر کی الیکٹرونکس مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔کراچی کے الیکٹرونکس ڈیلر رہنماء محمد عرفان پر جمعرات کی شام نارتھ ناظم آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔اُن کی کار پر کی گئی فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اُنہیں عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد کے بعد نجی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اہل خانہ کے مطابق حملے کو 36 گھنٹے گذر جانے کے باوجود پولیس حکام یا کسی حکومتی شخصیت کی رابطہ تک نہیں کیا۔ اہل خانہ کے مطابق محمد عرفان پر ٹارگٹڈ حملہ کیا گیا لیکن پولیس ڈکیتی کا رنگ دے کر واردات کا رخ تبدیل کر رہی ہے۔ دکان داروں اور اسمال ٹریڈرز کی ایسوسی ایشن نے آج صدر سمیت شہر کی الیکٹرونکس مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :