پاکستان
26 جنوری ، 2013

بالائی علاقوں میں شہری اپنی مددآپ کے تحت برف ہٹانے میں مصروف

بالائی علاقوں میں شہری اپنی مددآپ کے تحت برف ہٹانے میں مصروف

کراچی…ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری رکنے کے بعد شہریوں کو نئی مشکل نے گھیرلیا ہے اوروہ گھروں اور سڑکوں پر جمی برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔برفباری دیکھنے میں اتنی ہی سہانی لگتی ہے،جتنے دور سے بجتے ڈھول لیکن اس کی اصل حقیقت ملک کے بالائی و شمالی علاقوں میں بسنے والے لوگ ہی جانتے ہیں۔۔گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں گھروں اورسڑکوں پر برف کی موٹی تہہ جمی ہوئی ہے،جسے شہری اپنی مدد آ پ کے تحت ہٹارہے ہیں۔ بیشتر رابطہ سڑکیں بھی برف کے باعث بند ہیں۔ جنہیں کھولنے کے لئے حکومت نے اب تک کام شروع نہیں کیا۔ایبٹ آباد،گلیات اور دیگر مقامات پر بھی اب تک برف جمی ہوئی ہے۔مالاکنڈ ،کوہستان، ہزارہ ڈویژن ، گلیات اور خیبر پختونخوا میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ بلوچستان میں خشک موسم سے بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ سندھ اور پنجاب میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔

مزید خبریں :