پاکستان
26 جنوری ، 2013

ڈیرہ بگٹی :مختلف واقعات میں دوافرادہلاک،امن کمیٹی کے7اہلکاراغوا

ڈیرہ بگٹی :مختلف واقعات میں دوافرادہلاک،امن کمیٹی کے7اہلکاراغوا

ڈیرہ بگٹی…بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں دو واقعات کے دوران دو افراد ہلاک جبکہ سات کو اغوا کر لیا گیا ۔لیویز کے مطابق سوئی کے علاقے تلی مٹ میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور اُس کا ساتھی زخمی ہوگیا جبکہ ایک اور واقعہ میں سوئی دلبر مٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے امن فورس کے کیمپ پر فائرنگ کر دی جس کے باعث ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا ،مسلح افراد فائرنگ کے بعد امن فو رس کے سات اہلکاروں کو بھی اغواء کرلئے گئے واقعہ کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :