پاکستان
26 جنوری ، 2013

مخدوم امین فہیم پی پی پی پی کے صدر، راجہ پرویزاشرف جنرل سیکریٹری منتخب

 مخدوم امین فہیم پی پی پی پی کے صدر، راجہ پرویزاشرف جنرل سیکریٹری منتخب

کراچی…پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے انتخابات میں مخدوم امین فہیم کو صدر اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔انتخابات میں الیکشن کمشنر کے فرائض فاروق ایچ نائیک نے انجام دیئے۔جن میں مخدوم امین فہیم کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کا صدر اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا۔ پنجاب میں منظور وٹو کو صدر ، سندھ میں قائم علی شاہ ، بلوچستان میں صادق عمرانی اور خیبر پختونخوا میں انور سیف اللہ کو صدر منتخب کیا گیا۔ جب کہ تنویر اشرف کائرہ پنجاب اور سندھ میں تاج حید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

مزید خبریں :