26 جنوری ، 2013
اسلام آباد…کامران فیصل کی موت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرانے کے لیے نیب میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی گئی، تفتیشی ٹیم نے نیب کے ریجنل آفس سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے جواب کی تیاری کاعمل جاری ہے ، چیئرمین نیب اور دیگر حکام بھی نیب ہیڈ کوارٹر میں موجود ہیں، تفتیشی ٹیم نے نیب کے ریجنل آفس سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے ، ذرائع کا کہنا ہیکہ کامران فیصل کی رہائش گاہ فیڈرل لاجز میں سی سی ٹی وی کی سہولت موجود نہیں تھی۔