26 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور میں سیکڑوں فیصلے کیے ہیں، ایک دو فیصلے غلط بھی ہوجاتے ہیں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں وزیراطلاعات بنایا، اگر وہ کوئی غلط کام کرتا ہیں تو کیا پھر وزیراعظم کو پکڑا جائے گا، اس ملک کو سیاستدانوں نے بنایا اور سیاستدانوں نے ہی بچایا ہے۔