26 جنوری ، 2013
کراچی…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور صاف رہنے کے ساتھ رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی اور اس کے مضافات ہلوائیں شمال مشرقی علاقوں سے5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے،کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت12ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔