کھیل
26 جنوری ، 2013

بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا

بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا

میلبرن … دفاعی چیمپئن ورلڈ نمبر ون بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے چین کی لی نا کو ہراکر آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ میلبرن میں کھیلے گئے خواتین ایونٹ کے فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا او ر چین کی لی نا کے درمیان معرکہ تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، پہلے سیٹ میں کامیابی 6-4سے چین کی لی نا کے نام رہی ، جس کے بعد آزارینکا ایکشن میں آئیں اور لگاتا ر 2 سیٹ جیت کر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ان کی جیت کا اسکور 4-6، 6-4، اور 6-3 رہا۔

مزید خبریں :