پاکستان
26 جنوری ، 2013

بھیرہ : بچوں کو اسکول چھوڑنے والی وین کوحادثہ،طالبہ جاں بحق

بھیرہ : بچوں کو اسکول چھوڑنے والی وین کوحادثہ،طالبہ جاں بحق

سرگودھا…سرگودھاکی تحصیل بھیرہ میں بچوں کو اسکول چھوڑنے جانے والی وین بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی،حادثے میں دسویں جماعت کی طالبہ جاں بحق اور10بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق بھیرہ میں بچوں کو اسکول چھوڑنے والی وین کو حادثہ ٹائی راڈ کھلنے کے باعث پیش آیا،حادثے میں دسویں جماعت کی 14سالہ طالبہ نورین کوثرجاں بحق اور10طلباء وطالبات زخمی ہوگئے،5شدید زخمی بچوں کو سی ایم ایچ اسپتال سرگودھا منتقل کر دیاگیا،جبکہ دیگربچے مقامی اسپتال میں ہی زیرِ علاج ہیں،حادثے میں وین ڈرائیور ابرار بھی زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں :