26 جنوری ، 2013
لاہور…پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں صبح کے وقت کہر پڑنے کا امکان ہے ۔آئندہ چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرا ر رہے گی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا سلسلہ جاری ہے ۔استور اور سکردو منفی16ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ سب سے سرد مقام رہے۔پارا چنار اور ہنزہ کا درجہ حرارت منفی 9 ،گوپس منفی 7 اور گلگت میں منفی 6ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 12، پشاور3 میں ،لاہور میں 4 ، اسلام آباد صفر او رکوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔