پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے 3 نام منتخب کرلیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام منتخب کرلیے۔

ذرائع کے مطابق  پیپلزپارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ ، مخدوم احمد محمود اور چوہدری ریاض کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گورنر خیبر پختونخواہ کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے، نام جلد شارٹ لسٹ کر لیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی صدارتی الیکشن کے بعد پنجاب،خیبر پختو نخوا کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پائے گئے تھے جس میں فیصلہ کیا گیا تھا چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ و بلوچستان ن لیگ اور گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

مزید خبریں :