Time 05 مارچ ، 2024
کھیل

خواہش ہے تینوں بھائی پاکستان کی نمائندگی کریں، حنین شاہ

فوٹو:اسلام آباد یونائیٹڈ
فوٹو:اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائٹیڈ کے فاسٹ بولر اور نسیم ، عبید کے بھائی حنین شاہ کا کہنا ہے کہ ہم تینوں بھائیوں کی خواہش پاکستان کھیلنا ہے۔

پیر کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رن سے ہرا دیا۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر167رنز بناسکی۔

اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان نے 3، حنین شاہ اور رومان رئیس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حنین شاہ نے کہا کہ ہمیشہ یہی کوشش ہوتی کہ لینتھ پر بال کو ہٹ کروں، نسیم نے مجھے یہی کہا کہ لینتھ پر ہٹ کرو گے تو فائدہ ہوگا۔

حنین شاہ نے کہا کہ عبدالرزاق نے مجھے سینٹرل پنجاب سے کھلایا اور بہت سپورٹ کیا تھا،  ہم ٹیم میں تین پروفیشنلز ہیں، یہ نہیں سوچتے کہ بھائی کیا کر رہا۔ تینوں بھائیوں کی خواہش پاکستان کھیلنا ہے،  ایک بھائی نے پاکستان کھیل لیا ہم بھی بھرپور پرفارم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے دونوں بھائی حنین اور عبید اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں اوریہ پہلی بار ہے کہ ایک ٹیم میں 3 بھائی ایک ساتھ شامل ہیں اور تینوں ہی فاسٹ بولر ہیں۔

مزید خبریں :