پاکستان
26 جنوری ، 2013

سیکریٹری اطلاعات چوہدری رشید چیئرمین پیمرا تعینات

سیکریٹری اطلاعات چوہدری رشید چیئرمین پیمرا تعینات

اسلام آباد … وفاقی حکومت نے سیکریٹری اطلاعات چوہدری رشید کو چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا جس کی منظوری صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔ چوہدری رشید کو حال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی دی گئی تھی، وہ سیکریٹریٹ گروپ کے سینئر افسر ہیں۔ ان سے پہلے ڈاکٹر عبدالجبار بطور قائم مقام چیئرمین پیمرا خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ سپریم کورٹ نے حامد میر کے میڈیا کمیشن کیس میں مستقل چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :