کھیل
Time 05 مارچ ، 2024

آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلیس پیری کے چھکے نےکار کا شیشہ توڑ دیا

اس میچ میں ایلیس پیری نے 37 گیندوں پر 58 رنز بنائے جن میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے/ فوٹو سوشل میڈیا
اس میچ میں ایلیس پیری نے 37 گیندوں پر 58 رنز بنائے جن میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے/ فوٹو سوشل میڈیا

آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلیس پیری کے چھکے نے کار کا شیشہ توڑ دیا۔

ویمن پریمیئر لیگ کے میچ  کے دوران آسٹریلوی اسٹار ایلیس پیری کے زور دار شاٹ نے کار کا شیشہ توڑا۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

چنا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجر بنگلور اور یو پی وارئیرز کے میچ کے دوران کار نمائش کے لیے رکھی گئی تھی، میچ کے دوران آر سی بی کی ایلیس پیری نے 19 ویں اوور میں دیپتی شرما کو زور دار چھکا مارا جو کار کی ونڈو پر لگا۔

میچ کے بعد ایلیس پیری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں یقین کہ یہاں میرے پاس کور کے لیے انشورنس ہے۔

اس میچ میں ایلیس پیری نے 37 گیندوں پر 58 رنز بنائے جن میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

مزید خبریں :