جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں نامزد 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی—فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی—فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی۔

ان ملزمان میں محمد اسلم، رضوان اللہ،کامران خان، محمد اویس  اور دیگر شامل ہیں، مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج تھا۔

واضح رہےکہ سانحہ 9 مئی کے روز مشتعل ہجوم نے لاہور میں واقع جناح ہاؤس میں گھس کر نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ وہاں آگ لگادی اور قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی 9 مئی کے روز شرپسندوں نے املاک کو نقصان پہنچایا۔


مزید خبریں :