پاکستان
26 جنوری ، 2013

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ سے7افرادجاں بحق

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ سے7افرادجاں بحق

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سات افرادموت کے منہ میں چلے گئے۔ پولیس کے مطابق حیدری کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 13 ایل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی مسجد کے موذن نورالبشرکوقتل کردیا۔جبکہ مذہبی جماعت کے مقامی عہدے دار سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ اورنگی ٹاوٴن میں ہی فائرنگ کے دیگرواقعات میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔ان میں سے ایک کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی۔ مقتول مذہبی جماعت کاکارکن تھا۔ سْرجانی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص صابرہلاک ہوگیا۔جبکہ جہانگیر روڈ پر فائرنگ سے دو افراد شفقت اور مبارک جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں :