پاکستان
26 جنوری ، 2013

کراچی: 50 سے زائد ٹارگٹ کلنگمیں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: 50 سے زائد ٹارگٹ کلنگمیں ملوث ملزم گرفتار

کراچی …کراچی کے علاقے صدر میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے 50 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مشتبہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق صدر کے علاقے میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر عدنان عرف گڈو کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم پچاس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملوث ہے اور اجرتی قاتل بتایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکاروں اور عینی شاہدین کے بھی قتل میں بھی ملوث تھا۔ ملزم نے گھات لگا کر ایس آئی یو کے اہلکار نثار اور نعیم کو بھی قتل کرنے سمیت ایس آئی یو اہلکار کے قتل کے عینی شاہد کو بھی قتل کیا تھا۔

مزید خبریں :