پاکستان
26 جنوری ، 2013

6 ماہ میں دفاعی اخراجات میں 49 ارب روپے کی کمی

 6 ماہ میں دفاعی اخراجات میں 49 ارب روپے کی کمی

اسلام آباد…رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک 6 ماہ میں دفاعی اخراجات میں 49 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اسلام آبا د میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ 12 مہینوں میں دفاعی اخراجات کا بجٹ 545 ارب روپے ہے اور چھ ماہ میں اس کا بجٹ 272 ارب روپے تھا۔ جولائی سے دسمبر تک دفاعی اخراجات 223 ارب روپے رہے جو مقررہ بجٹ سے 49 ارب روپے کم ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں دفاعی اخراجات 243 ارب روپے تھے۔ گزشتہ مالی سال دفاعی اخراجات کا بجٹ 510 ار ب روپے تھا اور اس میں507 ارب روپے خرچ ہوئے تھے اس طرح گزشتہ مالی سال بھی دفاعی اخراجات 3 ارب روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

مزید خبریں :