26 جنوری ، 2013
باڑہ…خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں مقامی آبادی پر بم گرنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ باغ میں سیکورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہ ہوئی۔ دوسری جانب انٹیلی جنٹس ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری کے دوران ایک بم مقامی آبادی پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔جبکہ بمباری سے مکان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔