پاکستان
26 جنوری ، 2013

اقوام متحدہ ایل ا و سی پر باڑ کی تنصیب کا نوٹس لے،کشمیر کانفرنس

اسلام آباد میں ہونے والی کل جماعتی گول میز کانفرنس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی اور باڑ کی تنصیب کا نوٹس لیا جائے ۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں کل جماعتی گول میز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پر بھارتی تسلط کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ، بھارت کے جنگی عزائم کے ساتھ امن عمل سے وابستگی کے زبانی دعوے ناقابل اعتبار ہیں،کشمیری مسئلہ کشمیر کے اہم فریق ہیں ،جن کی شمولیت کے بغیر بامعنی پیشرفت نہیں ہو سکتی ،مقبوضہ کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے اوآ ئی سی کے مبصرین کو رسائی دی جائے ،اور ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ اپنا نمائندہ مقرر کرے۔

مزید خبریں :