کھیل
Time 06 مارچ ، 2024

پی ایس ایل: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی7 وکٹوں سے ہرا دیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل کا یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے بیٹنگ کرے گی__فوٹو: پاکستان سپر لیگ
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے بیٹنگ کرے گی__فوٹو: پاکستان سپر لیگ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 119 رنز کا ہدف با آسانی16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پی ایس ایل کا یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا  گیا جہاں کراچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز

کراچی کے خلاف کوئٹہ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 118 رنز  بناکر پویلین لوٹ گئی۔

گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ جیسن رائے 15، خواجہ نافع 17، رائیلی روسو 10، شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، عامر 2 ، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق 1 رن بناسکے۔

سرفراز احمد اور ابرار بالترتیب 7 اور ایک رن بنا سکے۔

کراچی کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ بلیسنگ موزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میر حمزہ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کنگز نے 119رنزکا ہدف 16ویں اوورمیں حاصل کرلیا،  ٹم سائفرٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے،  شعیب ملک نے ناقابل شکست 27 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ جیمز وینس نے 27 اور شان مسعود نے 7 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اکیل حسین ، محمد عامر اور ابراراحمد کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،پشاور اور کوئٹہ 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر  ہے۔اسلام آباد کا چوتھا نمبر ہے۔ 

کراچی 6 پوائنٹس کے پانچویں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔

کراچی کنگزکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےخلاف فتح  کے بعد لاہور قلندرزپلےآف سے باہر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

مزید خبریں :