Time 07 مارچ ، 2024
جرائم

راولپنڈی: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچالیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔

مشترکہ کارروائی کے دوران 3 غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، خود کار ہتھیار اور بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد ہمدانی نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی جس میں تین دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ، آئی ایس ڈیز اور خودکار ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :