07 مارچ ، 2024
ریاض: سعودی سربراہ فلکیاتی علوم شرف السفیانی نےکہا ہےکہ فلکی حساب سے یکم رمضان پیر 11 مارچ کو ہوگا۔
سعودی سربراہ فلکیاتی علوم کے مطابق 10 مارچ 29 شعبان کو سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے رمضان کے ہلال کی پیدائش ہوگی۔
شرف السفیانی کا کہنا ہےکہ رمضان کے ہلال کی گواہی سعودی سپریم کورٹ میں اندراج کرانے سے ہی ہوگی۔
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اس سال رمضان 26 برس کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق سردیوں کا موسم 22 دسمبر سے شروع ہوا اور یہ 20 مارچ تک جاری رہےگا۔
ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔