Time 09 مارچ ، 2024
پاکستان

صدر کی حیثیت سے عارف علوی کا آخری بیان جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الوداعی بیان جاری کیا ہے۔

صدر پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ  بطور صدر ملک کے عوام کی خدمت  میرے لیے باعث فخر رہی، اللہ میری کوتاہیوں  پر مجھے معاف کرے، اچھے اعمال کا اجر دے، میری اہلیہ ثمینہ علوی بھی اس دعا میں مرے ساتھ شریک ہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ  مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور  پاکستان کے 13 ویں صدر کے ایکس ہینڈل پر میرا یہ آخری پیغام ہے، یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں میں نے بنایا  تھا، میں صدر  پاکستان کا ایکس ہینڈل ملک کے 14 ویں صدر کو  منتقل کر رہا ہوں۔


مزید خبریں :