27 جنوری ، 2013
دھرم شالہ…پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم 49.4 اوورز میں 226 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح مہمان ٹیم کومیچ جیتنے کیلئے 227 رنز کا ہدف ملا ہے۔ سریش رائنا نے 83 رنز بنائے، بریسنن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان نے ٹاس جیت بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ایک موقع پر بھارت کے ابتدائی چار کھلاڑی صرف 49 رنز پر پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ گمبھیر 24 ، شرما 4 جبکہ کوہلی اور یووراج بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اس موقع پر سریش رائنا نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو قدر مستحکم بنایا، دوسری جانب جدیجا اور بھوونیشور کمار بالترتیب 39 اور31 رنز بناکرنمایاں رہے۔ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔