12 مارچ ، 2024
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو پی ایس ایل 9 کے بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور وہ بولنگ بھی کراسکیں گے۔
عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر انہیں بولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے نیشنل اکیڈمی بھی طلب کیا گیا تھا۔
نیشنل اکیڈمی میں عثمان طارق کے ایکشن کا جائزہ لےکر انہیں کچھ ہدایات دی گئی ہیں۔
اسپنر عثمان طارق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکو جوائن کرلیا ہے اور وہ ملتان سلطان کے خلاف میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے، عثمان طارق دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے تک بولنگ کراسکتے ہیں۔