دنیا
Time 12 مارچ ، 2024

غزہ کے لیے امداد لے جانے والا بحری جہاز قبرص سے روانہ

اس امدادی مشن کے لیے امداد کو ایک بحری بیڑے پر لادا کیا گیا جسے جہاز کی مدد سے کھینج کر غزہ کے ساحل تک لے جایا جائے گا— فوٹو: رائٹرز
اس امدادی مشن کے لیے امداد کو ایک بحری بیڑے پر لادا کیا گیا جسے جہاز کی مدد سے کھینج کر غزہ کے ساحل تک لے جایا جائے گا— فوٹو: رائٹرز

غزہ کے لیے امداد لے جانے والا بحری جہاز قبرض کی بندر گاہ سے روانہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق امدادی جہاز ’اوپن آرمز‘ پر 200 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔ اس امدادی مشن کی فنڈنگ متحدہ عرب امارات نے کی ہے جبکہ اس کا انتظام ایک امریکی خیراتی ادارے ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) نے کیا ہے۔

اس امدادی مشن کے لیے امداد کو ایک بحری بیڑے پر لادا کیا گیا جسے جہاز کی مدد سے کھینچ کر غزہ کے ساحل تک لے جایا جائےگا۔

قبرض شمال مغربی غزہ سے تقریباً 320 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، عام حالات میں یہ بحری سفر 15 گھنٹوں میں طے ہوتا ہے تاہم مال بردار بیڑا  لے جانے کے سبب امدادی جہاز کو غزہ پہنچنے میں 2 دن تک لگ سکتے ہیں۔

ڈبلیو سی کے کا کہنا ہے کہ غزہ میں انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث امدادی سامان اتارنے کے لیے ایک جیٹی بھی بنائی جارہی ہے جس کے لیے منہدم عمارتوں کا سامان استعمال کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ نے سمندر اور فضا سے امداد پہنچانے کے اقدامات کے خیر مقدم کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات کافی نہیں ہیں۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اگر امداد کے زمینی راستے بند رہتے ہیں تو فضا اور سمندر کے راستے امداد پہنچانا کافی نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :