26 فروری ، 2012
کراچی …کراچی میں61وآں پاکستان فلاور شو 2012 چوتھے روز بھی جاری ہے پھول اپنی نزاکت،خوشبو،حسن اور رنگ کے باعث ہر آنکھ کو بھاتے ہیں،ہارٹی کلچرل سوسائٹی کی طرف سیبہار کو خوش آمدید کہنے کی یہ منفرد ودلچسپ کاوش کی گئی ہے جس میں مختلف اقسام کے پھول رکھے گئے ہیں، جنہیں خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے، بہار کے تمام رنگ جیسے اک جگہ یکجاکردئیے گئے ہیں،فضا مہک رہی ہے،جبکہ پارک میں گملے،کرسیاں اوردیگراشیاء کو بھی خوبصورت انداز سے سجائی گئی ہیں۔نمائش میں خواتین اور بچے خاص دلچسپی لے رہے ہیں۔