کھیل
27 جنوری ، 2013

سلیکشن کمیٹی کا پیسرز راحت علی اور تنویر احمد کو جنوبی افریقا بھیجنے کا فیصلہ

سلیکشن کمیٹی کا پیسرز راحت علی اور تنویر احمد کو جنوبی افریقا بھیجنے کا فیصلہ

لاہور … قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کو خیال آ ہی گیا کہ جنوبی افریقا میں 4 فاسٹ بولرز کم ہیں، ٹیم منجمنٹ نے 2 فاسٹ بولرز مانگے ، سلیکشن کمیٹی نے راحت علی اور تنویر احمد کو بھیجنے کی نوید سنا دی۔ جنوبی افریقاکے دورے میں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 4 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کو شاید جنوبی افریقا کی کنڈیشنز کا وہاں جاکر علم ہوا جو انہوں نے 2 فاسٹ بولرز بھیجنے کی درخواست کر ڈالی۔ پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہاں کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے مینجمنٹ نے مزید 2 فاسٹ بولرزکی درخواست کی تھی۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے راحت علی اور تنویر احمد کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں فاسٹ بولرز پہلا ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے جوہانسبرگ پہنچ جائیں گے، پہلا ٹیسٹ یکم فروری سے شروع ہو گا۔

مزید خبریں :